0

شانگلہ پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، ملزمان گرفتار

شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ پولیس نے گزشتہ شب ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر تے ہوئے سمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی ہے۔ مبینہ طور پر سمگلروں نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی سلیپران سے لوڈ گاڑی علاقہ منگرء چکیسر سے خدنگ سمگل کر رہے تھے۔ سمگلرز محمد اکرم، جمشید علی ساکنان چکیسر کو شانگلہ پولیس نے گرفتار کرکے 26عدد سلیپران جبکہ 8 عدد شہتیر برآمد کر لئے۔ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چکسیر فضل ہادی نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد محکمہ فارسٹ کو مزید کاروائی کے لئے اطلاع کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شانگلہ پولیس ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رحیم شاہ خان کی قیادت میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں پارہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں