0

ڈسٹرکٹ پولیس افسیر کیپٹن کا نوشہرہ کے تمام تھانہ جات کے محرران کیساتھ میٹنگ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افسیر کیپٹن (آر) نجم الحسنین کا نوشہرہ کے تمام تھانہ جات کے محرران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ محرر تھانہ پولیس فورس میں اپنے استعددکار اور صلاحیتوں کی بدولت ایک ممتاز اور نمایاں شناخت رکھتا ہے۔محرر تھانہ کا براہ راست تمام سائلین سے واسطہ پڑتا ہے علاقہ مشران یا ڈی آر سی کے ذریعے راضی نامے کرکے دْشمنیوں کو دوستی میں تبدیل کرکے امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کرداد ادا کریں معمولی نوعیت کے مسائل دونوں فریقین کے مابین احسن طریقے سے حل کراکے عوام کو سہولت مہیا کرنے کی کوشش کریں محرران اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے عوام الناس میں پولیس کا بہترین طرز عمل اْجاگر کریں تھانہ جات میں آنے والے سائلین کو بہترین گائیڈنس فراہم کریں۔ بچوں،بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی سے پیش آیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں