0

رشوت لینے والے پکڑے گئے، الیکشن کمیشن کارروائی کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رشوت لینے والے پکڑے گئے، الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، تحقیقات ہونی چاہئیں، 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا، کیا ان 2 سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں