0

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر آئینی درخواست کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دائر آئینی درخواست کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیس کی سماعت مقرر تھی۔ تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کرنا پڑی۔ عدالت کی طرف سے فریقین کو بتایا گیا کہ کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔ اس دوران دفتر خارجہ سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فاضل عدالت نے گزشتہ ماہ سماعت کے دوران دفتر خارجہ سے جواب طلب کیا تھا جو ابھی تک جمع نہیں کرایا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں