0

عوام کےٹیکسوں کے پیسے ناقص میٹریل کے استعمال پر ضائع ہورہے ہیں، مسلم لیگ ن

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان کے چیف آرگنائزر ملک لیاقت علی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل سپین وام کی مین سٹرک کی پختگی میں ناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجو ع کریں گے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے ناقص میٹریل کے استعمال پر ضائع ہورہے ہیں متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کے خلاف آواز اُٹھائیں گے اُنہوں نے کہاکہ بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سپین وام کی مین سٹرک میں ناقص میٹریل کا استعمال ہوا ہے اُنہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی غلط کام کرے گا اس کے خلاف ہم بھر پور آواز اُٹھائیں گے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ناقص میٹریل کے استعمال کے خلاف نوٹس نہ لیا تو ہم عدالت سے رجوع کے ساتھ ساتھ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں