0

لاہور ائیرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 منسوخ جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 بھی منسوخ ہو گئی۔ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 520 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 بھی منسوخ ہو گئی۔ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ ہو گئی جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 521 بھی منسوخ ہو گئی۔نجی ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 410 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ غیر ملکی ائیرلائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہی۔اس کے علاوہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 401 بھی چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں