0

مردہ بھینس اور لاغر جانور قصابوں کو سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک نے مردہ بھینس اور لاغر جانور قصابوں کو سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار کر کے مال ضبط کرلیا جبکہ ملزم کو جیل بھیج دیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بمقام چمکنی جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روکا جس میں مردہ بھینس اور دو لاغر جانور پائے گئے جس کو چوک یادگار قصاب خانے میں فضل قصاب کو سپلائی کیا جا رہا تھا جس پر مویشیوں کو قبضے میں لے لیا گیا اور ملزم کو جیل بھیج دیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان نے محکمہ خوراک کے افسران کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے جبکہ مردہ جانوروں کی گوشت سپلائی کرنیوالے گروہ کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں