0

مرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئے، شہری اور دکاندار پریشان

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں مرغی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ ایک ماہ کے ددوران چکن کی قیمتوں میں 30سے 40روپے کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جا سکا اور ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کا اضافہ ہو گیااور فی کلو مرغی 226 روپے کی ہو گئی ہے۔مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری بھی پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف دیگر اشیائے خورونوش کے نرخ بڑھ رہے ہیں تو وہیں مرغی کی خریداری بھی قوت سے باہر ہورہی ہے۔مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پشاو ر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں مرغی کی ڈش کم ہونا شروع ہو گئی ہے اور زیادہ تر لوگ مرغی کے بجائے گائے کے گوشت پر انحصار کر رہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں