0

مریم نواز کا احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تنخواہوں اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی قربانیاں پاکستان میں ظالم، عوام دشمن، ووٹ چور، کمیشن  خور حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے۔ ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز کا کنا تھا کہ تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے۔ پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں ایک روپے کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا۔ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا، مطالبات کو تسلیم کیاجائے، جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں۔ 126 دن اسلام آباد میں دھرنہ دینے والے سے سرکاری ملازمین کا جائز احتجاج برداشت نہیں ہورہا، مغربی جمہوریت کے دعویدار کا فسطائی اور آمرانہ چہرہ آج پوری قوم نے دیکھ لیا۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافے اور جائز مطالبات کرنے والے ملازمین پر تشدد بے رحم، ظالم حکمرانوں کی پہچان ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں