0

نوشہرہ میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق دو زخمی پہلا واقعہ نوشہرہ کے علاقہ وتڑ میں پیش آیا کہ سید گل ولد محمد گل سکنہ وتڑ کسی کام کی غرض سے بازار جا رہا تھا کہ اس دوران  نامعلوم ملزماننے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا دوسرا واقعہ اکوڑہ خٹک میں پیش آیا کہ علاقہ نندرک کے رہائشی ایوب ولد رحمت اکوڑہ خٹک آیا ہوا تھا اور واپس گھر جارہا تھا کہ اس دوران ایک تیز رفتار ٹیرن کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ تیسرا واقعہ  نوشہرہ کے علاقہ آرمر کالونی مانکی روڈ نوشہرہ میں رات کے وقت شیر محمد نامی شہری کے گھر گیس لیکج سے زور دار دھماکہ پوا دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی اور گھر کی دیواروں میں دراڑیں آگئی جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا اس دھماکے میں باپ، بیٹا شیر محمد اور ان کا بیٹا رحم شیر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں