0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2350919 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈر (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2350919ہو گئیں،مصدقہ کیسز10کروڑ74لاکھ2ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 479772ہو گئیں،کیسز2کروڑ77لاکھ99ہزارسے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 155280ہو گئیں،کیسز1کروڑ85لاکھ8ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 77598افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد39لاکھ98ہزارسے تجاوز کر گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 233588ہو گئیں،مصدقہ کیسز96لاکھ2ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 113850ہو گئیں،کیسز39لاکھ72ہزار سے زائد ہو گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 80147ہو گئیں،مریضوں کی تعداد33لاکھ60ہزار تک پہنچ گئی۔سپین میں اموات63061ہو گئیں،کیسز30لاکھ5ہزارسے بڑھ گئے۔اٹلی میں 92002افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد26لاکھ55ہزار سے تجاوز کر گئی۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 93 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 55 لاکھ 95 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں