0

ایبٹ آباد میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان نے کہا ہے کہ اس سا ل مو سم بہارکی شجر کا ری کے دورا ن ا ضلع ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات،سرکاری اور نجی املاک پر تمام محکموں زمینداروں اور کمیونٹی کے تعاون سے 11لوکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز ضلع ایبٹ آباد میں موسم بہا ر کی شجر کا ری مہم کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے بتا یا۔جلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈا کٹر مجتبی بھروانہ، سٹیلمنٹ آفیسر سید عباس شاہ، محکمہ زراعت، صحت،ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،ٹی ایم ایز،جنگلات،اوقاف،لائیو سٹاک، سپورٹس،سوشل ویلفیئر،سول ڈیفنس،تحصیل ایبٹ آباد،لورہ،حویلیاں،لوہر تناول سمیت ضلع کے تمام محکموں کے افسران بھی مو جود تھے۔اجلاس میں شجر کاری کو جمعہ سے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی اور تمام محکموں کی ڈیمانڈ کے مطابق پودے بھی فراہم کئے گئے۔اجلاس کو بتا یا گیا نو لاکھ پودے نرسریوں سے تقسیم ہو چکے ہیں۔انہوں نے محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام توانائیاں صرف کریں۔ضلع ایبٹ آبادمخصوص آب ہوا کے لحاظ سے اپنا الگ مقام رکھتا ہے اور ملک بھر کے سیاحوں کی توجہ کابھی مرکز یے۔اسے مزید پرکشش اور جاذب نظر بنانے سے شجر کاری سے جہاں فضائی آلودگی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے وہاں ہی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا،ضلع کے بالائی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں اور گردونواح میں شجر کاری کی جائے گی، اور نہ استعمال ہونے والی سرکاری اراضی پر شجر کاری ترجیح ہوگی۔انہوں نے نے شہریو ں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کو کامیاب کرنے کے لئے سرکاری اداروں کے علاوہ عوامی تعاون بھی ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پودوں کے حصول کے لئے رابطہ کریں۔ ہم سب نے ملکر ضلع ایبٹ آباد کی قدرتی خوبصورتی کو بحال رکھنے کی بھر پورکوشش کر تے ہو ئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا نے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں