0

ایف ایف سی کا سال 2020 کیلئے رپورٹ پربریفنگ کا انعقاد

 راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے بہترین کارپوریٹ گورننس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے سال کے لئے سالانہ کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا۔ایف ایف سی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے مسلسل د سویں سال بھی پہلی 25 کمپنیوں میں شامل کیا جس کی وجہ اس کا کارپوریٹ گورننس، کمپنی کی کارکردگی اور موثر نظم و نسق کی تعمیل ہے جس نے کارپوریٹ گورننس کے قائم کردہ معیار کو مستقل طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اسی پس منظر میں سال  2020 کے لئے درج بالا بریفنگ راولپنڈی میں ایف ایف سی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس میں virtually منعقد ہوئی  جس میں کیپیٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کاروں اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے معزز مہمانوں بشمول محترمہ ر آ ئدہ لتیف،  جنرل منیجر ما ر کیٹینگ  اینڈ بزنس ڈ ویلیپمنٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔کمپنی سیکر ٹری ایف ایف سی، بریگیڈ ر  ا سرت محمود (ریٹائرڈ)،  ستارۂ ا متیا ز (ملٹری) نے اجلاس کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ چیف فنانشل آفیسر ایف ایف سی، جناب محمد منیر ملک نے ایوان کو سال2020 کے لئے ایف ایف سی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور فورم  اٹھائے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں