0

عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں، علی عسکر

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) خیبر کے عوام کو میٹر لگانے کے بدلے میں بجلی ملے گی ضلع خیبر میں تعینات ایکسین واپڈا علی عسکر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام خصوصناً خیبر کے عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر کے تینوں تحصیلوں لنڈی کوتل،جمرود اور باڑہ کے کمرشل ایریا میں میٹر ز لگلوانے کے بعد بجلی کی فراہمی شروع کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام بھی تعاون کرے اور میٹر لگلوانے پر راضی ہو تو انھیں بھی بندوبستی علاقوں کے طرز پر بجلی مہیا کی جائیگی ایکسین خیبر علی عسکر نے کہا کہ بعض لوگ بجلی لوڈشیڈنگ کی شکایت کرتے ہیں لیکن اگر وہ اتفاق سے میٹر لگلوانے اور بل دینے پر راضی ہو تو انہیں بھی منصفانہ بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کھلی کچری میں اکثر یہ شکایت لگاتے ہیں کہ صنعتوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے لیکن انھیں بجلی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد ڈبل کنکشن لگاتے ہیں جس کے باعث دوسروں کو نقصان بھگتنا پڑرہا ہیں ان کے خلاف اپریشن کرکے ڈبل کنکشن کو کاٹے گئے ہیں اگر کسی نے دوبارہ ڈبل کنکشن کئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور پھر بھاری جرمانیں بھی ادا کرنے پڑے گے جبکہ صنعتیں باقاعدہ حکومت کو بل دیتے ہیں اگر عوام بھی میٹر لگلوانے اور بل ادا کرنے پر راضی مندی باہر کرے تو انہیں بھی پشاور اور دیگر علاقوں کی طرح بجلی فراہم کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں