0

مینگورہ بائی پاس روڈ پر زیر تعمیر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران موجودہ حکومت کی وژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ضلعی سطح پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات حامد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سوات عرفان خان،ایس پی ٹریفک شاہ حسن ایکسئن ایریگیشن وسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ہلال فوڈ محمداسد قاسم، ایس ڈی او ہائی وے محمد ایاز، اے ڈی پی کے ایچ اے اکبر علی، ٹی ایم او بابوزئی محمد ارشد زبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پارسا سید رحمان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور متعلقہ افسران نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو بریفنگ دی اور  عوام کی مفاد میں ضروری فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں مینگورہ ٹریفک پلان سے متعلق بھی فیصلے کئے گئے جبکہ فضل حکیم خان نے مینگورہ بائی پاس روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور کے تعمیراتی کام کے رفتاری کو تیز کرنے کیلئے ہدایت بھی جاری کئے۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا اور مکمل عزت اور احترام ہمارے اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں