0

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، فضل حکیم خان

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کی حقیقی حکومت ہے جس میں امیر غریب سب برابر ہیں، تمام ادارے عوام کو جوابدہ ہے اور ہر ریلیف فراہم کرنے کے سرتھوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ اب ضلع سوات میں غریب عوام کے ساتھ آفسر شاہی، ظلم اور زیادتیاں نہیں چلیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لنڈیکس میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سے میاں خوشید علی خان اور اسرار اپنے خاندان اور 200 ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ مداریوں کے شکل میں 11 پارٹیوں کا جو ٹولہ جمع ہوا ہے وہ قوم سے مخلص نہیں جب تک وزیراعظم عمران خان کے کھلاڑی اس ملک میں ہیں تو وہ کچھ نہیں کرسکتے آرام سے بیٹھ جائیں۔ چوروں کی جگہ صرف جیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کا حق ہے جو عوام کی مشاورت سے ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز سمیت عوام ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں جہاں بھی کرپشن ہوں تو مجھے اگاہ کریں تاکہ بروقت کاروائی ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں