0

دوستی سے انکار پر مبینہ ملزم نے نوجوان پر فائرنگ کردیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) شہاب خیل میں دوستی سے انکار پر مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے 17سالہ نوجوان کو زخمی کردیا۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیااس سلسلے میں لکی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ سفیراللہ ولد ارشاد احمد سکنہ کٹہ خیل نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز وہ عمران ولد رستم سکنہ مچن خیل لکی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر لکی سے گاوں جارہے تھے کہ جب کچہ راستہ نذدا شہباب خیل پہنچے تو عمران نے موٹرسائیکل کو اراضی کی طرف موڑا تو میں نے عمران کو موٹر سائیکل روکنے کو کہا اس دوران عمران اوران کے مابین تکرارشروع ہوئی جس پر عمران طیش میں آکر ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزم ان کو زبردستی یاری کی خاطر لے جاناچاہتاتھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ادھر لکی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سفیراللہ نامی نوجوان کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم عمران کو 12 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے انکے قبضے سے الہ ضرر پستول برآمدکرلی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں