0

سفاری ٹرین کا آغاز

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) سفاری ٹرین کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے اور نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ نے سیاحت کے فروغ کے لئے منفرد اقدام کیا ہے، پاکستان ریلوے سٹیم انجن کے ساتھ 14فروری سے سفاری ٹرین کا آغاز کرے گا۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ منور شاہ نے کہاکہ سفاری ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا، حسن ابدال سے ہوتی ہوئی اٹک خورد پہنچے گی۔ سفاری ٹرین 14 فروری کو صبح ساڑھے نو بجے راولپنڈی سے روانہ ہوکر 12 بجکر 45 منٹ پر اٹک خورد پہنچے گی۔ سفاری ٹرین کے اسٹیشنوں پر ریلوے راولپنڈی کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری سمیت سفارتی نمائندے بھی مہمان ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں