0

ڈبلیو ایچ او کی بزرگ افراد کو آکسفورڈ ویکسین لگانے کی سفارش

جنیوا (مانند نیوز ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 65 برس سے زائد عمر کے افراد کو آکسفورڈ ویکسین لگانے کی سفارش کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق ویکسین جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف بھی موزوں، شدید بیماری اور موت سے بچاتی ہے۔اس سے قبل جرمنی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ویکسین 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں صرف 8 فیصد فائدہ مند ہے تاہم بعد میں اس کو غلط قرار دیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کسی بھی عمر کے افراد کو لگائی جا سکتی ہے اور یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے جبکہ ویکسین کا بنیادی مقصد لوگوں کو ہسپتال میں پہنچنے اور اموات سے روکنا ہے، بزرگ افراد کو  آکسفورڈ ویکسین لگائی جائے۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ فائرز اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ایک صرف ایک خوراک سے بیماری کا خطرہ 65 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ ویکسین بوڑھے افراد میں بھی اتنی ہی موثر ہے جتنی نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ برطانیہ اب تک 1کروڑ 30 لاکھ افراد کو ویکسین دے چکا ہے۔واضح رہے کہ جرمنی، فرانس، ڈنمارک، سوئیڈن سمیت کئی یورپین ممالک نے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین دینے سے انکار کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں