0

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ڈی ایچ او دفتر میں کھلی کچہری

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالحسیب خان کی زیرصدارت ڈی ایچ او دفتر میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی انورشیرانی اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرعبدوگل وزیر وز،پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن لکی مروت کے ضلعی صدر طارق سردارخان سمیت محکمہ صحت کے حکام اور پیرامیڈیکس ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں پیرامیڈیکس ملازمین کو درپیس مسائل کاذکرکرتے ہوئے کہاہے کہ پیرامیڈیکس ملازمین نے ہمیشہ پولیو کے خاتمے کے لئے کوشش کی ہے اورفرنٹ لائن پرکردار اداکیاہے تاہم اس کے باوجود پیرامیڈیکس ملازمین سے پولیو کی مد میں رقم کاٹی جاتی ہے جس سے ملازمین میں مایوسی پائی جارہی ہے،اسی طرح ضلع کے دورآفتادہ اور حساس علاقوں میں پیرامیڈیکس ملازمین کوپولیو مہم میں کافی مشکلات کاسامنا ہوتاہے اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب خان سے  مطالبہ کیاہے کہ ضلع کے حساس علاقوں میں پیرامیڈیکس ملازمین کی سیکورٹی یقینی بنائیں جائے تاکہ ملازمین اپنی خدمات بغیر خوف وہراس کے ادا کرسکیں اس کے علاوہ اُنہوں نے  اے پی آئی ویکسی نیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیاشرکاء کھلی کچہری نے ایل ایچ ڈبلیوکے مسائل کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایل ایچ ویز کو شدید مشکلات کاسامناہے خاص کر چھٹیوں کے حوالے سے اُ نہیں کافی مشکلات در پیش ہیں ڈپٹی کمشنر سے ایل ایچ ویز کے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ پیرامیڈیکس ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرے گی اُنہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کامقصد انتظامیہ کو مسائل سے آگاہ کرناہے اُنہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس ملازمین نے جو مسائل کھلی کچہری میں بیان کئے ہیں اُن کو فوری اور بروقت حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں