0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2364881 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2364881،مصدقہ کیسز10کروڑ78لاکھ51ہزارسے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 483200، کیسز2کروڑ78لاکھ97سے بڑھ گئے۔بھارت کوروناسے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 155399ہو گئیں،کیسز1کروڑ8لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 78134افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد40لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 234945ہو گئیں،کیسز96لاکھ62ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 114851ہو گئیں،کیسز39لاکھ85ہزار ہو گئے۔فرانس میں اموات 80443ہو گئیں،کیسز33لاکھ85ہزار ہو گئے۔سپین میں 63704ہو گئیں،کیسز30لاکھ23ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 92338ہو گئیں،کیسز26لاکھ68ہزار سے بڑھ گئے۔ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 98 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں