0

سوات، نشہ ور افرادکی بحالی اورگداگری کی روک تھام کےلئے خصوصی سکواڈ تشکیل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سوشل ویلفیئر سوات ضلع میں گداگری کی بیخ کنی اور نشہ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے شہر اور مضافات میں گداگروں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے جس کے کام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان نے کیا۔ خصوصی وردی میں ملبوس نوجوان سٹاف کو تربیت دے کر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ خصوصی نگرانی کرکے سوات میں گداگروں اور نشئی افراد کی نشاندہی کریں گے۔ اسکواڈ گداگروں کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی جس کے بعد انہیں دارالکفالہ منتقل کیا جائے گا۔ دارالکفالہ میں نشئی افراد کی بحالی اور گداگروں کو تربیت دینے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نصرت اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے متواتر شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کی بنیاد پر خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض گداگر مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں جس سے ضلع میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی سے جرائم میں بھی کمی آئے گی اور گداگروں اور نشہ ور افراد کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں