0

پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے کروزمیزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔کروز میزائل 450 کلو میٹر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتاہے۔ کروز میزائل پہلے مرتبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔ کروز میزائل زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا قمر بھی  موجود تھے۔ چیئرمین نیسکام نے آرمی سٹریٹیجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ کمانڈر آرمی سٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور سینئر سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے میزائل کے کامیاب تجربہ پرمسلح افواج، سٹریٹیجک پلانز ڈویژن اور  پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں