0

پبی، چیئرمین بی او جی ایم ٹی آئی کا نوشہرہ میڈیکل کالج دورہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین بی او جی ایم ٹی آئی مردان ڈاکٹر سید فضل ہادی کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نو شہرہ اور نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی کا دورہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان اور ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب قریشی نے چیئرمین بی او جی کا اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی آمدید کہا اور ان کو ہسپتال اور کالج کے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین بی او جی کے ہمراہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی، پراجیکٹ ڈائریکٹر بینظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال اور سیکرٹری ٹو بی او جی ایم ٹی آئی مردان اظہر خان شامل تھے چیئرمین بی او جی نے ہسپتال اور کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عملہ کی بہترین کارکردگی پر ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین بی او جی جناب ڈاکٹر سید فضل ہادی کے پاس پہلے سے ہی مردان میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی مردان کا چارج ہے اور اب صوبائی حکومت کی طرف سے جناب ڈاکٹر فضل ہادی اور دیگر ممبران کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ کے اختیارات دیے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں