0

مجرم اشتہاریوں سمیت بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برامد

کاٹلنگا(ٓنمائندہ مانند) تھانہ جبر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن. مجرم اشتہاریوں سمیت بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برامد۔ 
تفصلات کے مطابق تھانہ جبر پولیس کا جبر کے محتلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب پانچ مجرم اشتہاری پولیس کے ہاتھوں چڑ گئے. جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا. منشیات فروش گرفتار کرکے انکے قبضے سے پانچ کلو سے زیادہ چرس برامد کرلیا. ایس ایچ او جبر بشیر خان کے مطابق کہ اپریشن کے دوران پولیس نے غیر قانونی اسلحہ بھی پکڑ لیا جس میں 9 عدد پستول اور  سینکڑوں کارتوس بھی اپنے قبضے میں بھی برامد کرلیا. اس موقع پر ایس ایچ او جبر بشیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں قیام امن کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے صفایا کیا جائیگا. انہوں نے مزید کہا کہ جبر کے حدود میں منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی عوام کا تعاون ضروری ہے اور اگر عوام کا تعاون جاری رہا تو وہ دن دور نہیں کہ تھانہ جبر کی حدود سے منشیات فروشان اور جرائم پیشہ عناصر کا مکمل صفایا کیا جائے گا 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں