0

بٹ خیلہ میں نیوز ایجنٹ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ میں نیوزایجنٹ کے قتل میں مینہ ملوث ملزم گرفتار، ملزم سے آل قتل برآمد، ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوارالحق لیوی لائن ملاکنڈ میں گرفتار ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے پانچ روز قبل 8 فروری کو پل چوکی چکدرہ کے نیوز ایجنٹ سردار علی ساکن بٹ خیلہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا نیوز ایجنٹ کے قتل پر نہ صرف ورثاء نے نعش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا بلکہ مختلف مقامات پر صحافیوں نے بھی احتجاجی مظاہرے کرکے ملزم کی گرفتار ی کے مطالبات کئے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ لیوی نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی ہدایات پر اے سی سہیل کی نگرانی میں صابر او رانور زادہ پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، تحقیقاتی ٹیم سائنسی بنیادوں پر کڑی سے کڑی جوڑکر ملزم تک پہنچنے جبکہ ملزم نے تفتیش کے دوران اقبال جرم کرکے لیوی اہلکاروں نے ان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمدکیا ہے، انہوں نے کہا کہ لیوی اہلکاروں نے اندھے قتل کا سراغ 48 گھنٹے کے میں لگاکر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر سہیل خان انہیں تعریفی اسناد بھی پیش کریں گے، بعد ازاں لیوی اہلکاروں نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جوڈیشلی ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں