0

حکومت قبائیلی علاقوں کی پسماندگی دور کریں گے، غزالہ محمود

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ پاکستان(شیخ رشید)کے مرکزی جنرل سیکرٹری غزالہ محمود نے صوبائی صدر عبدالبادشاہ،صوبائی فنانس سیکرٹری دلشاد افریدی،مرج اضلاع کے کوارڈینیٹر ملک کاشف خان آفریدی کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی کامیاب کاروائیوں اور مقامی قبائلی عوام کے قربانیوں سے یہاں پر امن قائم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اب یہاں سیاست ابھر رہا ہے۔پاک فوج دنیا کی عظیم فورسز ہے جو سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی کوئی عوامی خدمت کی منشور نہیں وہ بڑے بڑے جلسوں   میں عوامی کی مشکلات کا ذکر نہیں کرتے کیوں کہ ان کو عوام کی نہیں بلکہ کرسیوں کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل جماعتیں دس دس سال حکمران رہ چکے ہیں لیکن عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ نے خیبر پختونخوا میں انٹری کرچکی ہے خیبر پختونخوا اور خاص کر قبائیلی اضلاع میں پارٹی کو روٹ لیول سے منظم کریں۔ گے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پیسوں کا جو استعمال ہوا ان کے خلاف حکومت نے ایکشن لے کر عہدے سے فارغ جبکہ باقی کی خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کوراڈنیٹر ملک  کاشف آفریدی نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ پاکستان کو قبائیلی اضلاع میں منظم کریں گے اور روٹ لیول سے مضبوط کریں گے جبکہ علاقائی خدمت کرکے قبائیلی عوام کے مسائل حل کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں