0

شاہد آفریدی پر قاتلانہ حملہ زوان کوکی خیل اتحاد نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زوان کوکی خیل کے صدر صدیق افریدی و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ زوان کوکی خیل اتحاد کے مرکزی ترجمان و پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر شاہد خان افریدی پر گزشتہ رات جمرود سور کمر کے مقام پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں مرکزی ترجمان شاہد خان آفریدی محفوظ رہے زوان کوکی خیل اتحاد تنظیم اس حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمرود پولیس،تمام سیکیورٹی ادارے،انٹیلیجنس اداروں پر مشتمل کمیٹی بناکر اس واقع میں ملوث کرداروں کو گرفتار کریں اور انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر زوان کوکی خیل اتحاد سخت ردعمل پر مجبور ہوگی۔زوان کوکی خیل اتحاد تنظیم علاقے میں ظلم کے خلاف کھڑی ہے اور ہمارے حوصلوں کو اس طرح کے واقعات سے کبھی بھی متزلزل نہیں کرسکتے۔اس واقعے کو دیگر واقعات کی طرح فراموش کرنے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ پھر ہم سخت ردعمل دیتے ہوئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گے۔ہمارے تنظیم کا موقف عدم تشدد کے فلسفے کے مطابق عوام کی خدمت کرنا ہے۔اس طرح کے واقعات علاقے کے لئے نیک شگون نہیں ہے اور اس طرح کے حملے علاقے کے امن کے لئے خطرہ ہے اور علاقے میں تعینات پولیس،ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ زوان کوکی خیل اتحاد کو کسی صورت میں دباو میں نہیں لاسکتے،ہمارے خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا۔ہم سب زوان کوکی خیل اتحاد تنظیم کے کارکنان پہاڑ کی طرح اپنے ترجمان شاہد خان آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمارے ترجمان کو پہلے سے دھمکیاں مل رہی تھی جسکو ہم تمام اداروں کے نوٹس میں لاچکے ہیں۔زوان کوکی خیل اتحاد اس واقع کی صاف و شفاف اور جلد  تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور ملوث افراد کے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں