0

فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات آفس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم نے چیئرمین ڈیڈیک کو فوڈ اتھارٹی کی پیشہ وارانہ صلاحیت، فواڈ سیفٹی سے متعلق قواعد و ضوابط اور مختلف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ملاوٹ کی روک تھام اور صحت عامہ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں درپیش مسائل زیر بحث آئے۔ بریفنگ کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک نے زور دیا کہ عوام اور کاروباری افراد کی آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے تاکہ فوڈ سیفٹی سے متعلق عوام صحیح طور پر آگاہ ہوں اور قانون کی عملداری میں آسانی ہو۔ چیئرمین ڈیڈک نے بہتر حکمت عملی کے لئے بازار ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کی آگاہی کے لیے سیشن منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔ چیئر مین ڈیڈیک کا مزید کہنا تھا کہ تمام طبقات کو آگاہی کے ذریعے فعال کردار ادا کرنے کے لیے منظم کرنا ہوگا اور ساتھ ہی ملاوٹ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے قانون کے مطابق سزائیں بھی دینی ہونگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں