0

مردان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم، 33 گرفتار

مردان (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹرزاہداللہ کی خصوصی احکامات پر ضلعی پولیس نے  منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گزشتہ تین دنوں کے دوران 33 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارمنشیات فروشوں کے قبضے سے 34904 گرام چرس، 543 گرام ہیروئن اور 139 گرام آئس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔اس حوالے سے ڈی پی اوڈاکٹرزاہداللہ کا کہنا تھا کہ مردان کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کیا گیا ہے  انہوں نےواضح کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے لئے ضلع مردان میں کوئی جگہ نہیں،منشیات فروش اور دیگرجرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں