0

ملکی تاریخ میں پہلا ریڈ بل ہوم رن کا مالم جبہ سکی ریزورٹ ایونٹ کا کامیاب انعقاد

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا، مالم جبہ سکی ریزورٹ اور ریڈ بل کے باہمی اشتراک سے سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ سکی ریزورٹ پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈبل ہوم رن کا ایونٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ ایونٹ میں آسٹریا، برطانیہ،چیک ریپبلک، پولینڈ اور سویڈزرلینڈ سمیت ملک کے مختلف شہروں سے اتھلیٹس نے سکی اور سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدرمہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے عہدیداران، سی ای او ریڈ بل پاکستان تیمور آفاق، وسیم رحمان سی ای او سیمسن گروپ آف کمپنی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ مالم جبہ سکی ریزورٹ پر اتھلیٹ نے کمال مہارت سے کم وقت میں مقرر کردہ سکی ٹریک کو مکمل کیا۔ایونٹ میں 60 سے زائد مرد سکی اتھلیٹ نے سکی مقابلوں، 31 نوجوانوں نے سنو بورڈنگ ریس، 12 خواتین نے سکی مقابلوں اور 4 خواتین نے سنوبورڈنگ مقابلوں میں شرکت کی۔ اوور 16 سنو بورڈنگ مقابلوں میں علی حسنین نے 55سیکنڈ کے ساتھ پہلی،وکیل احمد نے ایک منٹ اور 2 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور شاہ نے ایک منٹ 19 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوور16 سکی مقابلوں میں ساجد عالم نے 39سیکنڈ کیساتھ پہلی، نظام الدین نے 42 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اور شاکر اللہ نے 47 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ریڈبل ہوم رن کا ایونٹ دنیا کے ٹاپ 19 ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں خیبرپختونخوا کی وادی سوات مالم جبہ کا سکی ریزورٹ بھی شامل ہے جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ایونٹ منعقد کیا گیا۔محکمہ سیاحت کی جانب سے موسم سرما میں یہ ساتواں ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جبکہ اس ماہ کے آخر میں سوات کی وادی گبین جبہ میں بھی سنو فیسٹیول کا انعقاد جائے گا جبکہ مارچ کے مہینے میں ڈیرہ جات فیسٹیول بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوگا جس میں روایتی کھیلوں کیساتھ ساتھ ثقافت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں