0

نورنگ، یو پولیس نے پنجاب منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یو پولیس نے پنجاب منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ڈی آئی خان جانیوالی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے چودہ ہزار گرام چرس برآمد کرکے ڈرائیور سمیت دو افراد گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں ایس ایچ او پیزوآیاز خان نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ گزشتہ روز دوران گشت اطلاع ملی کہ ایک موٹرکارنمبر645/لکی مروت برنگ سفید میں کوہاٹ سے ڈی آئی خان پنجاب چرس سمگلنگ کررہی ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر پولیس نفری کے ہمراہ وانڈا بنوچی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کردی کہ کوہاٹ کی جانب سے آنیوالی موٹر کار نمبر645/لکی مروت کو کھڑا کر نے کا اشارہ دیا،دوران تلاشی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے چودہ پیکٹ چرس برآمد کرلی جس کی مجموعی وزن 14000گرام بنتی ہیں قبضے میں لے لی جب کہ موٹرکارکے ڈرائیور وقارانوراور محمد نعمان سکنہ کوہاٹ موٹر کار سمیت گرفتار کرلیاگیا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں