0

نورنگ میں بجلی کی خودساختہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئیں

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) بجلی کی خودساختہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئیں۔اورمنجی والا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتےہوئےافسرخان،خالدخان،نورجمال،داودخان،امام ربانی،میرقلم،خاندان خان،مطیع اللہ،نیازعلی خان،میرعباس خان،سعداللہ خان،عبدالرحمن،خانئی،ہاشم،عصمت اللہ،میرعالم،سیف اللہ خان، منصوراحمد،زاہداللہ اور جاویدخان کاکہناتھاکہ علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس سے کاروباری زندگی مفلوج ہوچکی ہیں مساجدوں اور گھروں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور علاقہ اندھیروں میں ڈوباہواہے تاہم واپڈاانتظامیہ ٹہس سے مس نہیں ہورہی ہے جس سے شہری تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہوگئے انہوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر علاقے میں بجلی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے بعد میں ڈی ایس پی نورنگ اقبال خان اور مظاہرین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں