0

وکلا نے ڈی چوک بلاک کر دیا، لیس کی بھاری نفری بھی تعینات

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے چیمبر گرانے پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی چوک بلاک کر دیا۔وکلا چیمبرز گرانے کے معاملے پر اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار نے ایف ایٹ کچہری میں ہفتہ کو احتجاج کا اعلان کیا تھا۔اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے تحت وکلا اپنے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے۔وکلا نے ڈی چوک کو بلاک کر دیا، اس موقع پر وہاں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔وکلا کو پارلیمنٹ ہاوس کی جانب جانے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔ایف ایٹ کچہری میں بڑی تعداد میں وکلا جمع ہوئے، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے ہیں اور نعرے بازی بھی کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں