0

پرزم مارکیٹنگ کا مقصد عوام کو سستی اور آسان اقساط کی رہائش فراہم کرنا ہے، الیاس شاہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ہماری نئی پراجیکٹ کے اعلان کے ساتھ ہی غریب اور متوسط آمدنی والے طبقے میں یہ امید پیدا ہوگئی کہ وہ اب اپنی ذاتی رہائش میں ایک معزز اور آرام دہ زندگی گزار سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پرزم مارکیٹنگ اینڈ کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید الیاس شاہ نے رائل فارم ہاؤسز اینڈ ریزیڈینشیا اور شان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی نئی پراجیکٹ  کے حوالے سے مردان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔تقریب کے  مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند اورچوہدری ذیشان اسلم تھے۔انہوں نے کہا کہ پرزم مارکیٹنگ کا مقصد عوام کو سستی اور آسان اقساط کی رہائش فراہم کرنا ہے،زمین خریدنا بے شک آسان کام نہیں ہے لیکن ذرا سی توجہ سے آپ نہ صرف اپنی جمع پونجی کی حفاظت کر سکتے ہیں بلکہ اپنے خاندان کو بہترمستقبل بھی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہاقساط پر پلاٹ لینے کے حوالے سے سب سے اہم چیز اُس کے شرائط و ضوابط ہوتے ہیں۔ زبانی کلامی باتوں پر یقین کرنا  بے وقوفی ہے، حتیٰ کہ دھوکے کے اس دور میں کسی کے وعدے اور قسم پر بھی اعتبار کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف اُس پر یقین کر نا چاہیے جو کہ قانونی طور پر قابل قبول ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں