0

امریکہ میں فوتگی سے قبل مالک کی پالتو کتیا کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی وصیت

نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک امیر کاروباری شخص نے مرنے سے پہلے یہ وصیت لکھی کہ فوتگی کے بعد اس کی جائیداد میں 5 ملین ڈالر کی رقم اس کی پالتو کتیا لولو کو دی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی عیش وآرام کیساتھ گذارسکے۔مقامی ٹی وی چینل “ڈبلیو ٹی وی ایف’ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ‘ٹینیسی’ کا ہے جہاں فوت ہونے والے شخص کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھا اور اس نے وصیت کی تھی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد اس کی پالتو کتیا 8 سالہ لولو کو دی جائے۔لولو کی کفیل مارتھا برٹن نے چینل کو بتایا کہ کتے کا مالک بل ڈوریس ایک کامیاب تاجر تھا جس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور گذشتہ سال کے آخر میں اس کی موت ہوگئی تھی۔لولو کی دیکھ بھال کے لیے اس نے 50 لاکھ ڈالر کی وصیت لکھی اور یہ رقم کتیا کی کفیل برٹون کو دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ کتیا کی مناسب دیکھ بحال کر سکیں۔برٹن جو ڈوریس کی دوست رہی ہیں۔ مالک کے سفر کے دوران وہی کتیا کی دیکھ کرتی تھیں۔اس کا کہنا ہے کہ اسے واقعی کتیا بہت پسند آئی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں