0

برطانیہ پولیس نے اغوا کار کو پکڑنے کیلئے طیارہ رکوا دیا

لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانیہ میں پولیس نے مشتبہ اغوا کار کو پکڑنے کے لیے طیارے کو اڑان بھرنے سے رکوا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پولیس کی جانب سے مشتبہ اغوا کار کو پکڑنے کے لیے طیارہ اڑنے سے رکوانے کا واقعہ ایک بچی کے اغوا کیئے جانے کی اطلاع پر پیش آیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص خاتون کی اجازت کے بغیر اس کی 4 سال کی بیٹی کو لے کر رومانیہ جا رہا تھا۔برطانوی پولیس نے طیارے کو اڑان بھرنے کے لیے ٹیکسی کے دوران رکوا دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مغوی بچی کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں