0

تخت بھائی، کھنڈرات پہاڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی آثاری قدیمہ /کھنڈرات پہاڑ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی.ریسکیو1122 اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 فائرفائیٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی. ریسکیو1122فائرفائیٹرز نے پہنچتے ہی آگ بجھانے کاعمل شروع کر دیا. آگ کی شدت ذیادہ ہونے کی وجہ سیمزیداہلکارپہنچ گئے.ریسکیو1122راستہ نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کی عمل میں دشواری کا سامنہ ہے اسلئے روایتی طریقے سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو1122 کے 12جوان اس وقت آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔ گھاس وغیرہ لے جانے والے 10 سالہ بچے کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لیاتھاجو کہ بحفاظت ریسکیو جوانوں نے نکال لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم کسی قسم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں