0

مولانا فضل رحمن نے جے یو آئی کو اپنے نام کی اور گھر کی جماعت بنالیا ہے، موانا محمد خان

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر سابق چئیرمین اسلامی نظریاتی کو نسل موانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل رحمن نے جے یو آئی کو اپنے نام کی اور گھر کی جماعت بنالیا ہے۔جماعت اپنے راستے سے ہٹ کر دوسرے راستے پر چل نکلی ہے۔ہم نے جماعت کو نہیں چھوڑا بلکہ ہمیں جماعت سے زبر دستی سے غیر ائینی طور پر نکالاگیاہے۔جو ہمیں قبول نہیں ہے۔ملک میں بر ائے نام جمہوریت جب کہ ریاست کیساتھ کھلواڑہورہاہے۔پی ڈی ایم کے ناکامی کاملبہ ہم پر ڈالا جارہا ہے۔ حالانکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں خود ایک فیج پر نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام پا کستان کے مر کزی امیر سابق چئیر مین اسلامی نظر یاتی کو نسل مو لا نا محمد خان شیر انی چکدرہ میں ”سیر ت النبی ﷺ“کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمیں اسر ائیل ایجنٹ کہتے ہیں خود اسر ائیل میں خفیہ ملاقاتیں کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جماعت نہیں بناررہے ہیں بلکہ جماعت میں مو جود مولانا کے اصلاح چاہتے ہیں۔آج جماعت غیر وں کے ھاتوں چلے گئے۔چکدرہ کا جلسہ اغاز جلسوں کا سلسلہ چتر ال گلگت سے کر اچی جاری رہے گا۔ مولانا ایک طر ف کہتے ہیں کہ استعفیں میرے جیب میں ہیں پھر سینٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات میں حصہ کیو ں لیتے ہیں۔سیر ت النبی کانفر نس سے جے یو آئی کے مر کزی جنر ل سیکر ٹری سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان،صوبائی رہنما پیر عالم زیب،مر کزی سیکر ٹری اطلاعات مو لانا شجاع الملک،عبد الوحید،حافظ سیر اج اور مولانا جاوید نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں