0

نورنگ میں خیروخیل پکہ کے مقام پر جاری آل پاکستان فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پزیر

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) خیروخیل پکہ کے مقام پر جاری آل پاکستان فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔ٹورنمنٹ کا فائنل میچ پیرزادہ کلب لونگ خیل اور یسین خیروخل پکہ کے مابین کھیلا گیا جو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد یسن کلب خیروخیل پکہ نے فائنل جیت لیا۔دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل تھے. مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت قیصف خان مروت نے ٹھکیدار محمد انور خان آف بخمل آحمدزئی و دیگر مشران کے ہمراہ فائنل میچ کا افتتاح کیا۔ سرپرست آعلی ٹورنمنٹ موسم خان اور صدر خانزادہ خان و دیگر انتظامیہ اور شائقین نے مہمان گرامی کا شاندار استقبال کیا۔ مہمان گرامی نے ٹورنمنٹ کے ونر اور رنر ٹیم کے کپتانوں کو موٹر سائیکلز، ٹرافیاں و دیگر انعامات دیئے اور بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیم کے کھیلاڑیوں کی تعریف کی۔بڑی تعداد میں شائقین میچ سے لطف اندوز ہوئے۔مہمان خصوصی قیصف خان مروت نے آپنی طرف سے نقد عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے اور خیروخیل جیسے علاقے میں ایک شاندار ٹورنمنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کی تعریف کی اور علاقے کے نوجوانوں کے لئے آپنی ذاتی خرچ سے ایک کھیل گراونڈ کی تعمیر اور عوام کے لئے دیگر فلاحی کاموں کی آغاز کا اعلان کیا اور آہل علاقہ و نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کلاشنکوف کلچرل کا خاتمہ کرکے آپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں، پرآمن رہ کر کھیل کھود سرگرمیوں میں بڑھ چڑھکر حصہ لیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں