0

پولیس تھانہ تالاش کی کاروئی، جعلی کرنسی برامد

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) پولیس تھانہ تالاش کے ایک اور کارنامہ پنجا ب سے تعلق رکھنے والے محمداسد اسلم سے جعلی کرنسی برامد،ملزم گرفتار۔پولیس تھانہ تالاش دیر لوئر کے ایس ایچ او ایوب خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسمی محمد اسد اسلم جس کا عمر چھتیس سال ہے۔جس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ نواسی ہزار روپے کے جعلی نوٹ برامد کرلئے۔جعلی کرنسی کے تمام نوٹ انہوں نے اپنے جی ایل ائی موٹر کار کے سوئچ بورڈ میں دو لفافوں کی اندر رکھے تھیں۔یہ جعلی نوٹ ملزم دیر لوئرکے مختلف علاقوں میں تقسیم کرنے کیلئے اپنے ساتھ لائے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔یاد رہے کہ چند پہلے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹ مارکیٹ میں انے کی خبریں بھی گردش کررہے تھے۔تاہم پولیس تھانہ تالاش کا مختلف نوعیت کے کیسز میں پے درپے کامیابی ایک خوش ائند اقدام قرا ر دیتے ہوئے نو تعینات ایس ایچ او ایوب خان اور اس کے ٹیم کے کارکردگی کو سراہا۔۔۔۔۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں