0

پی ای ایف کالج پشاور کے زیر اہتمام فری فیزیوتراپی کیمپ کا انعقاد

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ای ایف کالج پشاور میں فزیوتراپی کیمپ کا انعقادکیا گیا اس موقع پر ڈاکٹرمحبوب اللہ، فیزیوتراپی سپشلسٹ ڈاکٹرز، سماجی کارکن ریاض آفریدی اور کالج کے طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کیں اورپشاور کے ملحقہ علاقوں سے کثیرتعداد میں آئے ہوئے لوگوں کا طبعی معائنہ کرکے فری فزیوتراپی کی گئی اور فری دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔ڈاکٹرمحبوب اللہ نے کہاکہ کیمپ کا مقصدلوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ فیزیوتراپی سے بیماریوں سے کیسے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔عوام کو اس حوالے سے باخبرہونا چاہیئے کہ فیزویوتراپی کتنی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جسم میں جب تکلیف محسوس ہوتو فیزیوتراپی کے سپشلسٹ ڈاکٹرز سے ضرورطبعی معائنہ کرنا چاہیئے کیونکہ اصل میں مریض کو فیزیوتراپی کی ضرورت ہوتی ہیں جبکہ وہ کسی اورڈاکٹرز سے علاج کرکے ان میں بیماری سے نجات کی بجائے بڑھ جاتی ہیں۔اس لئے عوام کو فیزیوتراپی کے حوالے سے ٹرنینگ اور باخبرہونا بہت ضروری ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں