0

دنیا بھر میں کورونا کیسز 10 کروڑ 91 لاکھ سے بڑھ گئے

واشنگٹن/نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10کروڑ 91لاکھ دو ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24لاکھ 5ہزار 397افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دنیا میں کورونا کے 8کروڑ 11لاکھ 26ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2کروڑ 54لاکھ 20ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ امریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4لاکھ 96ہزار 63اموات ہوچکی ہیں اور 2کروڑ 81لاکھ 96ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 673اور ایک کروڑ 9لاکھ چار ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ 38ہزار 647اور 98لاکھ 11پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 40لاکھ 57ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 79ہزار 696ہے۔برطانیہ میں 40 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 16 ہزار 908 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار 647 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 30 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 747 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 93 ہزار 356 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں