0

بٹ خیلہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خار میں شجر کاری مھم کا آغاز

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈانوارالحق، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) ملاکنڈ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملاکنڈ و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خار میں شجر کاری مھم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے شرکا کو پلانٹ فار پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کیا اور پودے لگا کر ضلع ملاکنڈ میں شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجود لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے پہاڑوں اور میدانی میں زیادہ سے زیاد ہ پودے لگائے جائینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں