0

تاریخ میں پہلی مرتبہ مہمند خیل وزیر سب ڈویژن بنوں میں کھلی کچہری کا انعقاد

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے مہمندخیل وزیر سب ڈویژن بنوں میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کو ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل فوری طورپرانک دہلیز پر حل کیا جا سکیں۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں محمد شبیر خان، ایس آر عزیزاللہ جان ایس پی پولیس ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر وزیر سب ڈویژن بنوں محمد قمر اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان موجود تھے۔کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے علاقہ مہمندخیل کے عمائدین اور موقع پر موجود لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر مہمندخیل کے عمائدین نے کھلی کچہری کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکیا۔ ملک میر شمد خان کہاکہ ہمارے علاقے میں قیام امن کے بعد سنگین مسئلہ علاقے میں نشہ اور اشیاء کا تیار ہونا اور منشیات فروشی کا ہے۔ کیڈٹ کالج کے قیام میں علاقہ مہمندخیل کے لئے نوکریوں اور طلباء کے داخلوں میں کوٹہ مختص کیا جائے، تجاوزات کا خاتمہ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے پولیس،مقامی خاصہ داروں کے علاؤہ پاک فوج سے بھی تعاون حاصل کرکے اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ اور سڑکوں کی کشادگی پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اس کے علاؤہ علاقہ بکاخیل اور مہمند خیل میں باؤنڈری لائن کے تنازع کو فوری حل کرنے کیلئے انہوں نے ریوینو افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ قیام امن کے بعد یہاں ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا تاکہ علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوکر معاشی سرگرمیاں شروع ہو سکیں۔ آخر میں تمام مسائل اور مطالبات پر فوری احکاماتِ جاری کرنے پر عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے ڈویژنل انتظامیہ کوپہلی بار کھلی کچہری کے انعقاد پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں