0

جمرود، جامعہ دارالعلوم میں طلباء کے ختم القران کا پروقار تقریب کا اہتمام

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جامعہ دارالعلوم جمرود کا مہتمم مولاناشیر محمد صاحب،مفتی اقبال صاحب،مولانہ نصیر صاحب،مولانہ الف خان صاحب،مولانہ قاری یوسف صاحب، مولانہ سعد صاحب،مولانا نصیر،مولانا الف خان، مفتی ضیاء الرحمان،مفتی احسان اللہ،حاجی نیاز ولی،حاجی زرعلی، حاجی شہادت خان،مولانا ضیاء اللہ اورمولانا امیرجان جامعہ کے پورانے خدمت گار اجرآباد اور تبلیغی جماعت کے شہزاد خان صاحب نے شرکت کی۔حافظان قرآن کے اس پرنور تقریب سے مولانا شیر محمد صاحب اوردوسرے علماء نے دین اسلام، اللہ،اس کے رسول ص کے احکامات اور کامیاب زندگی کے اصولوں پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ دنیا اور اخرت کی کامیابی اللہ کے دین میں ہے اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہیں انسان کاخون حرام ہے لڑائی جھگڑے نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ صلح رحمی سے پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ اپ پر اپنی بیویوں کا زیادہ حق ہے ان کا حق ادا کریں پڑوسیوں کا حق بھی ادا کریں صاحب استطاعت رکھنے والوں پر زکواۃ فرض ہے وہ زکواۃ دیا کریں جس پر حج فرض ہو جاتا ہے وہ حج ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ قران کی تلاوت روزمرہ زندگی کا معمول بنائے اس سے اپ کے مسائل آسان ہونگے اور پریشانیوں سے نجات پائے گے۔اس موقع پر قاری یوسف صاحب نے دارالعلوم کے 14 سالا کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی انکا کہنا تھا کہ اس عرصے میں دارالعلوم جمرود سے سینکڑوں علماء،جن میں خواتین علماء بھی شامل ہیں جوحافظان قرآن بن گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے دور دور سے قاری اور علماء اکرام کو درس و تدریس کے لئے بولایا جاتا تھا مگر اب شکر ہے دارالعلوم جمرود سے اپنے علاقے کے علماء علم حاصل کرکے فارغ ہو رہے ہیں جو علاقائی اور دینی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں کہا کہ دینی خدمت کے ساتھ ساتھ اس مدرسے کے علماء دنیاوی مسائل زمینی تنازعات میں بھی کر دار ادا کر رہے ہیں اور ابھی تک سینکڑوں مسائل حل کئے ہیں انہوں عوام پر زور دیا کہ آپنے مسائل،تنازعات قرآن اور سنت کے مطابق حل کریں۔اس موقع پر علماء اکرام نے مدرسے کے مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کیا کہ ان ہی کے خرات،صدقات اور ذکوات سے مدرسے کے سینکڑوں طلباء،اساتذہ اور لنگر کا خرچ جو سالانہ ایک کروڑ سے زائد ہے اللہ کے فضل اور عوام کے تعاون سے پورا ہو رہا ہے۔اس موقع پر 150 حافظان قرآن میں نقد انعامات تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اخر میں شہزاد خان صاحب نے عالم  اسلام کی سربلندی مسلمانوں کی ہدایت اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں