0

پشارو میں شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 32 افراد کو گرفتار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے ضلع بھر میں شادی بیاہ کی خوشیوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 32 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے تھانہ بڈھ بیر، تھانہ آغا میر جانی شاہ، تھانہ خزانہ، تھانہ چمکنی، تھانہ گلبرگ، تھانہ متھرا، تھانہ داودزئی، تھانہ پشتہ خرہ، تھانہ انقلاب، تھانہ تہ کال، تھانہ متنی اور تھانہ سربند کی حدود میں  32 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار تمام افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران شادی کی تقاریب میں ہوائی فائرنگ کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ 12 عدد پستول، 1 عدد کلاشنکوف اور آتش بازی کا سامان بھی برآمد کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں