0

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا احتجاجی جرگہ، اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنے کی دھمکی دے دی اُنہوں نے اعلان کیا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبے تسلیم حل نہیں کئے جاتے ہیں دھرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے احتجاجی کی قیات ملک رحمت اللہ وزیر نے کی اس موقع پر چیف آف شمالی وزیرستان ملک شاہ نواز خان,ڈاکٹر گل عالم وزیر,ڈاکٹر حکیم اللہ,ملک شروف خان,ملک اصل میر,ملک نور خان و دیگر نے احتجاجی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین مہینے ہوگئے ہیں کہ آئی ڈی پیز کی امدادی رقم اورراشن کو بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے آئی ڈی پیز کو مشکلات کا سامنا ہے ہم نے جائز مطالبے تسلیم کرنے کیلئے بہت پرامن جرگے اور احتجاجی مظاہرے کئے ہیں پشاور پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج ریکارڈ کیا ہے لیکن آج تک شنوائی کے علاوہ عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا ہے ہمارے آئی ڈی پیز کافی مشکلات میں اپنی زندگیاں بسر کررہے ہیں اور دربدر کی ٹھرکریں کھانے پر مجبور ہیں اُنہوں نے کہاکہ افغانستا ن میں مقیم شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی کو یقینی بنایا جائے تین ماہ سے بند امدادی رقم اور راشن کو بحال کیا جائے شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تحصیل دتہ خیل کے نوجوانوں کو سرکاری اور دیگر نجی اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں بصورت دیگر اسلام آباد پریس کلب کے سامنے حتمی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں