0

وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر مصر روانہ ہونگے

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بروز منگل 3روزہ دورے پر مصر روانہ ہورہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت مصری ہم منصب نے دی تھی ان کا دورہ مصر دوطرفہ تعلقات کووسعت دے گا۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاک مصر دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاک مصر تعلقات عقیدے، تہذیب اور اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مصر کا مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مصر دوطرفہ تعلقات کو وسعت دے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں