0

پاک فوج کے چولستان میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپس

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے چولستان میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے چولستان کے دوردراز علاقوں میں فری میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔کیمپ کا انعقاد3 سے 15فروری تک کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ادپور شرقیہ، چنن پیر اور دین گڑھ میں میڈیکل کیمپ قائم کئے۔ میڈیکل کیمپ کے دوران 500 مفت آئی لیزر ٹریٹمنٹ کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل کیمپ کے دوران 4500 سے 5000 مریضوں کا فری چیک اپ اور چشمے فراہم کئے گئے۔ جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹ میں لیبارٹری اور ایکسرے کی سہولت بھی موجود تھی۔ چولستان میں سال بھر اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں